مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے سنگاپور اور ملائشیا کے سمندری علاقے کے نزدیک امریکی جنگی جہاز " یو ایس ایس جان ایس میکین" اور تیل کے ایک ٹینکر کے درمیان تصادم میں لاپتہ ہونے والے 10 فوجیوں کی لاشیں برآمد کرنے کی توثیق کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بحریہ کے ساتویں جنگی بیڑے نے ایک بیان جاری کرکے اس حادثہ میں ’یو ایس ایس جان ایس میکین‘ حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکی بحریہ کے فوجیوں کی لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کی۔حادثہ کے بعد لاپتہ فوجیوں کی تلاش کیلئے امریکہ، آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کے ہوائی جہازوں، غوطہ خوروں اور آبدوزوں نے مشترکہ سرچ آپریشن میں حصہ لیا تھا۔
امریکی بحریہ نے سنگاپور اور ملائشیا کے سمندری علاقے کے نزدیک امریکی جنگی جہاز " یو ایس ایس جان ایس میکین" اور تیل کے ایک ٹینکر کے درمیان تصادم میں لاپتہ ہونے والے 10 فوجیوں کی لاشیں برآمد کرنے کی توثیق کردی ہے۔
News ID 1874884
آپ کا تبصرہ